پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا

ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے ،ْ تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ،ْ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان

جمعرات 10 مئی 2018 13:19

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے ۔آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی ،ْ بارش ہونے کی صورت میں میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2018 - 13:19:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :