تاریخی ٹیسٹ، فہیم اور شاداب آئرش بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے، 159 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف اور شاداب خان نے مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ میں 109 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، اسد شفیق 62 رنز بنا کر نمایاں، فہیم اشرف 61 اور شاداب 52 رنز بنا کر ناقابل شکست

ہفتہ 12 مئی 2018 23:59

تاریخی ٹیسٹ، فہیم اور شاداب آئرش بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے، 159 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف اور شاداب خان نے مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ میں 109 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، اسد شفیق 62 رنز بنا کر نمایاں، فہیم اشرف 61 اور شاداب 52 رنز بنا کر ناقابل شکست
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) اسد شفیق، شاداب خان اور فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے تھے، بارش کی وجہ سے میچ کو وقت سے قبل ختم کیا گیا، گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 13 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، اظہرعلی 4 اور امام الحق 7 رنز بنا کر چلتے بنے، اسد شفیق 62 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، 159 کے سکور پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ میں 109 رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، شاداب خان 52 اور فہیم اشرف 61 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈبلن ٹیسٹ کے دوسرے روز آئرش ٹیم کے قائد ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 13 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز آئوٹ ہو گئے، اظہرعلی 4 اور امام الحق 7 رنز بنا سکے، اس موقع پر اسد شفیق نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور 71 تک پہنچا دیا، یہاں پر تھامسن نے حارث کو آئوٹ کر کے ٹیم کو تیسری کامیابی دلائی، حارث نے 31 رنز بنائے، بابر اعظم 14 رنز بنا سکے، 153 کے سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب اسد شفیق جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 62 رنز بنانے کے بعد رینکن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، کپتان سرفراز احمد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 20 رنز بنانے کے بعد تھامسن کی گیند کا نشانہ بنے، 159 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور ساتویں وکٹ میں 109 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو تباہی سے بچایا بلکہ اس کی پوزیشن بھی بہتر بنا لی، بارش کی وجہ سے میچ کو 24 اوورز پہلے ختم کر دیا گیا، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 268 رنز بنا لئے تھے، فہیم اشرف 61 اور شاداب خان 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

ٹم مورتگ، بائیڈ رینکن اور تھامسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 12/05/2018 - 23:59:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :