رافیل نڈال، نوویک جوکووچ ، فوگنینی، مارین کلک اور کئی نیشیکوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 18 مئی 2018 18:26

رافیل نڈال، نوویک جوکووچ ، فوگنینی، مارین کلک اور کئی نیشیکوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، اٹلی کے فابیو فوگنینی، کروشیا کے مارین کلک اور جاپان کے کئی نیشیکوری پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپووالو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سربین سٹار نوویک جوکووچ بھی تیسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ہسپانوی کھلاڑی البرٹ راموس وینولاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست فاش سے دوچار کیا انکی فتح کا سکور 6-1 اور 7-5 تھا۔

میزبان اٹلی کی فابیو فوگنینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے پیٹر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں کروشیا کے مارین کلک نے فرانس کے بینوئٹ پائیر کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جاپان کے کئی نیشیکوری نے جرمنی کے فلپ کولیشرائیبر کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دی۔۔
وقت اشاعت : 18/05/2018 - 18:26:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :