برطانوی فاسٹ باﺅلرنے پاکستانی بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بہترین کارکردگی سے خود کو طویل فارمیٹ کا اہل ثابت کردوں گا: انگلش باﺅلر

پیر 21 مئی 2018 15:47

برطانوی فاسٹ باﺅلرنے پاکستانی بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ڈرہم(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018 ء) انگلش فاسٹ باﺅلر مارک ووڈ نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کمر کس لی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے خود کو طویل فارمیٹ کا اہل ثابت کریں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران مارک ووڈ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ تسلسل کے ساتھ شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کر یں۔ ایک سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ پانچ روزہ میچ میں وہ سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے لیکن اگر پاکستان کے خلاف ا نہیں موقع مل گیا تو وہ اسے ضائع نہیں جانے دیں گے۔

28سالہ مارک ووڈ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ابھی تک کوچز ، سلیکٹرز، شائقین اور میڈیا کے اعتماد پر بھرپور انداز میں پورا نہیں اتر سکے اور اسی لئے انہیں زیادہ تسلسل کے ساتھ وکٹیں لیناہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمانداری کے ساتھ اگر بات کی جائے تو ٹیسٹ کرکٹ میں 41.82 کی باﺅلنگ اوسط بہت زیادہ ہے اور انہیں یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

انگلش باﺅلر کا مزید کہنا تھا کہ وہ تینوں فارمیٹس میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی زیادہ توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچپن سے ذہن میں تھا کہ اچھے کرکٹرز صرف ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتے ہیں اس لئے وہ بھی طویل فارمیٹ کا اچھا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ مارک ووڈ کی پرفارمنس ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے 2015ءسے اب تک 11 ٹیسٹ میچوں میں 41.82 کی اوسط سے اٹھائیس وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہو گا اور مارک ووڈ کا اسکواڈ میں جگہ بنا نے کے لئے کرس ووکس سے مقابلہ ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2018 - 15:47:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :