محمد عامر کے پاس انگلینڈ سیریز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کا ”موقع “

محمد عامر کوانگلینڈ کیخلاف 50وکٹیں مکمل کرنے کیلئے8شکار درکار

پیر 21 مئی 2018 16:23

محمد عامر کے پاس انگلینڈ سیریز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کا ”موقع “
لندن(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018 ء) لندن کے لارڈز سے پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو تلخ یادیں وابستہ ہیں۔2010 میں اسی گراﺅنڈ سے بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں انہیں 5سال پابندی کی سز اہوئی تھی اور اب پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں عامر کی کارکردگی پر انحصار کررہی ہے۔ اگر محمد عامر میچ میں آٹھ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے تو وہ انگلینڈ کے خلاف پچاس ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر لیں گے۔

لارڈز میں وہ انگلینڈ کیخلاف اپنے کیریئر کا گیار ہواں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اگر وہ یہ سنگ میل عبور کر گئے تو عامر میچوں کے اعتبار سے انگلینڈ کے خلاف گیارہ ٹیسٹ میں پچاس وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے چوتھے فاسٹ باﺅلر ہوں گے۔ لارڈز میں جمعرات سے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے موقع پر کئی انگلش کھلاڑی سنگ میل عبور کر لیں گے۔

(جاری ہے)

سٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے 26 رنز کی ضرورت ہے، براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز بنانے اور چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پانچویں بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

ان سے قبل یہ اعزاز شین وارن ، گریم پولاک، کپل دیواور سر رچرڈ ہیڈلی کو حاصل ہے ۔ انگلینڈ کے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو ایک سو وکٹیں مکمل کرنے کے لئے پانچ وکٹوں کی ضرورت ہے۔ وہ سر ا ین بوتھم کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر باﺅلر بننے کے قریب ہیں۔ بوتھم نے 26 سال تین دن میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔ بوتھم کی طرح سٹوکس کو یہ اعزاز اپنے 42 ویں ٹیسٹ میں پانے کا موقع ہے۔ انگلش فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کو لارڈز میں ایک سو فرسٹ کلاس وکٹ مکمل کرنے کے لئے8 اور لارڈز میں ایک سو ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے کے لئے دس وکٹوں کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2018 - 16:23:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :