پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے آئندہ چار سا ل کی مدت کیلئے نئے عہدداران کا چنائو کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے آئندہ چار سا ل کی مدت کیلئے نئے عہدداران کا چنائو کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے آئندہ چار سا ل کی مدت کیلئے نئے عہدداران کا چنائو کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان باڈی بلڈنگ کے الیکشن کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے منسلک چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد کشمیر سمیت ڈپارئمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد اعظم ڈار نے بطور آبزرور شرکت کی ۔ الیکشن میں شیخ فاروق اقبال آئندہ چار سال کیلئے صدر، ناصر خان خلجی سیکرٹری اور محمد الیاس کو خازن منتخب کیا گیا ۔۔۔
وقت اشاعت : 25/05/2018 - 19:53:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :