بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائیگا،افغانستان کو فیصلہ کن برتری حاصل

بدھ 6 جون 2018 15:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 45 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ۔

افغانستان ٹیم نے رواں ماہ بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنا ہے اور اسی سلسلے میں وہ یہاں پر تیاریوں میں مصروف ہے، سیریز کی تیاری کے حوالے سے افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز رکھی تھی جس کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/06/2018 - 15:49:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :