وقار یونس کا ایبٹ آباد کے ٹیلنٹڈ بچے کے لیے انتہائی بڑا اعلا ن

سوشل میڈیا صارفین کا سابق فاسٹ باﺅلر کو خراج تحسین

منگل 26 جون 2018 16:35

وقار یونس کا ایبٹ آباد کے ٹیلنٹڈ بچے کے لیے انتہائی بڑا اعلا ن
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون 2018 ء) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس کا ثبوت اس 9 سالہ بچے نے دیدیا ہے جس سے وقار یونس نے بھی ملنے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک سپورٹس جر نلسٹ ابراہیم بدیس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو دیکھا سکتاہے کہ وہ انتہائی ماہرانہ انداز میں گیند کروا رہاہے جبکہ بلے بازی بھی کر رہاہے۔

ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ اس بچے کا نام احسان اللہ ہے اور یہ صرف نو سال کاہے جبکہ اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ، یہ وقار یونس کا بہت بڑا مداح ہے اور ان سے ایک بار ملنا چاہتاہے۔
ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام کے ساتھ وقار یونس کو مینشن کیا جس پر وقار یونس میدان میں آئے اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ”پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، یہ بچہ گیم کے ساتھ بہت سنجیدہ ہے ، میں اس سے ضرور ملوں گا اور اس کے ساتھ اپنے تجربات کو بھی شیئر کروں گا ، میں ہمیشہ سے ہی ٹیلنٹ کو سراہنے والا رہا ہوں“۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ننھے ’وسیم اکرم‘ نے دھوم مچائی تھی ۔6 سالہ حسن اختر چیچہ وطنی کے نواحی علاقے کا رہائشی ہے اور تیسری جماعت میں پڑھتا ہے۔حسن اختر کا کہنا تھا کہ بڑے ہوکر وہ کرکٹر بننا چاہتے ہیں اور وسیم اکرم ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔اس سوال پر کہ اگر وسیم اکرم انکی کوچنگ کریں، اس کے جواب میں حسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے خوش قسمتی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ تین سے چار گھنٹے گھر پر پریکٹس کرتے ہیں۔بچے کی ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کا بولنگ ایکشن وسیم اکرم سے بے انتہا ملتا جلتا ہے۔ویڈیو میں دوسرے اینڈ پر ایک سٹمپ بھی دیکھی جاسکتی ہے جسے یہ بچہ کئی مرتبہ ہٹ کرتا ہے جس سے اس کی مہارت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ’یہ بچہ کہاں ہے؟ ہماری قوم کی رگوں میں بہترین قسم کا ٹیلنٹ دوڑ رہا ہے تاہم ایسا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں جہاں ان بچوں کو شناخت مل سکے۔

وقت آگیا ہے کہ ہم اس بارے میں کچھ کریں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ بچے کو کھیل کےساتھ پڑھائی بھی توجہ دلانی ہوگی۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی اس باصلاحیت بچے کو سپانسر کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے بچے کی بولنگ کی زبردست انداز میں تعریف کی جو اس کم عمر میں اس مہارت سے بال کو سوئنگ اور سٹمپس کو ہٹ کررہا ہے کہ کئی بین الاقوامی کرکٹرز بھی ایسا نہ کرپائیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2018 - 16:35:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :