آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر کی مسلسل دو فتوحات، محمد عمر کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست

منگل 3 جولائی 2018 20:15

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر کی مسلسل دو فتوحات، محمد عمر کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، ابتدائی روز پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر نے مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، محمد عمر خان کو دونوں میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، تینوں کیوئسٹس (آج) بدھ کو آخری دو، دو میچز کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو چین میں شروع ہونے والی میگا چیمپئن شپ کے پہلے روز گروپ اے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم نے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ کرمیش پٹیل کو 3-0 فریمز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، ان کی جیت کا سکور 73-16، 69-18 اور 68-8 رہا، اسی روز کھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں محمد نسیم نے آئرلینڈ کے رونان وائٹ کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دو فتوحات اپنے نام کیں، گروپ ای کے پہلے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر نے جنوبی افریقن کھلاڑی سٹیفانس کو 3-0 سے ہرا کر جاندار انٹری کی، انہوں نے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چنگ چیو پون کو 3-0 فریمز سے زیر کر کے مسلسل دو کا میابیاں سمیٹیں، گروپ ایف میں پاکستانی کیوئسٹ محمد عمر خان کو ابتدائی دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہونے کیلئے عمر خان کو آخری دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 03/07/2018 - 20:15:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :