ْاسلام آباد پولیس گرین اور اسلام آباد پولیس بلیو ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ

منگل 3 جولائی 2018 23:18

ْاسلام آباد پولیس گرین اور اسلام آباد پولیس بلیو ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) اسلام آباد پولیس گرین اور اسلام آباد پولیس بلیو ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ کھیلا گیا، اسلام آباد پولیس گرین ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا ۔آئی جی اسلام آبادجان محمدکی دونوں ٹیموں بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائن ہیڈ کواٹرز کے فٹ بال گرئونڈ میں اسلام آباد پولیس گرین اور اسلام آباد پولیس بلیو کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا گیا جو کہ اسلام آباد پولیس گرین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔

آئی جی اسلام آباد جان محمد نے میچ کا انعقاد کرانے پر سپورٹس آفیسرسب انسپکٹر محمد ایوب اور نائب سپورٹس آفیسراے ایس آئی طاہر محمود کوشاباش دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر اسلام آباد پولیس گرین ٹیم کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ان صحت مند سرگرمیوں سے پولیس ملازمان ذہنی و جسمانی طور پر فٹ رہیں اور ان کا مورال بلند رہے ۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 23:18:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :