راجر فیڈرر کا ومبلڈن میں کامیاب آغاز، وومن یو ایس اوپن چیمپیئن ناکام

منگل 3 جولائی 2018 23:18

راجر فیڈرر کا ومبلڈن میں کامیاب آغاز، وومن یو ایس اوپن چیمپیئن ناکام
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) سال کے تیسرے اور سب سے بڑے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کے اگلے راونڈ میں جگہ بنا لی جبکہ سیم کیوریجائلز ملر، وینس ولیمز اور وکٹوریہ آزرینکا بھی دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔انگلینڈ میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے رانڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی ڈاسن لاجووچ کو 1-6، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے رانڈ میں جگہ بنا لی۔

اسپینش کھلاڑی گارشیا لوپز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے اور انہوں نے گستا کو 2-6، 4-6 اور 2-6 سے سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جائلز مولر نے امریکا کے میمو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ امریکا کے سیم کیوری نے تھامسن کو شکست دے کر پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔فرانس کے لیوکاس پالی نے امریکا کے کڈلا کو زیر کر کے پہلا مرحلہ عبور کر لیا جبکہ مارلن سیلس نے جاپان کے نیشوکا کو ہرایا۔

خواتین کے مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے حریف امریکن کھلاڑی لپ چنکو کو 0-6 اور 3-6 سے زیر کر کے دوسرے رانڈ میں جگہ بنائی۔پہلے دن ایک بڑا اپ سیٹ بھی ہوا اور امریکا سے تعلق رکھنے والی یو ایس اوپن چیمپیئن سلون اسٹیفنز کو پہلے رانڈ میں عالمی نمبر 55 ڈونا ویکچ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکا کی وینس ولیمز بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے لارسن کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا جبکہ وکٹوریہ آزارینکا نے الیگزینڈروا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

روسی کھلاڑی ایکامکارووا نے مارٹک کو زیر کر کے دوسرے رانڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے ڈارٹ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے دوسرے رانڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 23:18:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :