آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد عمر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام

بدھ 4 جولائی 2018 20:34

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد عمر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد نسیم مسلسل تین میچز جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں، محمد عمر خان تین ناکامیوں کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، نسیم اور حارث پری کوارٹر فائنلز میں (آج) جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے گروپ اے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم اختر نے اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں حریف نیوزی لینڈ کے کیوئسٹ ڈینن بون کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی براہ راست پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا، گروپ ای میں پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں حریف جرمن کیوئسٹ کو 3-1 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری فتح سمیٹی تاہم چوتھے گروپ میچ میں انہیں آئرش کیوئسٹ کے ہاتھوں 3-2 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تین فتوحات سمیٹنے کی وجہ سے حارث نے بھی براہ راست پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، ایونٹ میں شریک تیسرے پاکستانی کیوئسٹ محمد عمر خان چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکے اسلئے وہ ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کر سکے، پری کوارٹر فائنلز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 04/07/2018 - 20:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :