شا ہد آفریدی نے پا کستا نی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کے لیئے فیو رٹ قرار دے دیا

قومی ٹیم کی تیاریاں درست سمت میں جا ری، ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں پاکستان کامیاب ہو گا، سا بق کپتان

منگل 10 جولائی 2018 23:20

شا ہد آفریدی نے پا کستا نی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کے لیئے فیو رٹ قرار دے دیا
لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امید ظا ہر کی ہے کہ بہتر ین کھیل کی بدو لت گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل اپنے نام کر سکتے ہیں۔شا ہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دورانکہا کہ قومی ٹیم کی تیاریاں درست سمت میں جا ری ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں پاکستان کامیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گرین شرٹس حقیقی معنوں میں بہترین اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ابھی میگا ایونٹ میں کافی وقت ہے لیکن نوجوان کھلاڑی اگر اسی انداز میں کھیلتے رہے تو پھر انہیں ورلڈ چیمپئنز بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ شاہد آفریدی کے مطابق نئے اور ناتجربہ کار کھلاڑی جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے کہ وہ ملک کیلئے مستقبل میں مزید بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 23:20:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :