زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے ،نوجوان بلے باز امام الحق کی دوسری سنچری

جمعہ 13 جولائی 2018 19:49

زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے ،نوجوان بلے باز امام الحق کی دوسری سنچری
بلاوایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نواجوان بلے باز امام الحق نے ون ڈے میں اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کر لی۔زمبابوے کے شہر بالوایو میں کھیلی جا رہی پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کے اوپنر بیٹسمین نے زمبابوے کے خلاف اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

امام الحق نے 134گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے 128رنز بنائے۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے قرمی کرکٹ ٹیم کے اوپر بلے باز امام الحق نے گذشتہ سال ابو ظہبی میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کے پہلے ون ڈے میچ میں ہی پہلی سنچری جڑ ی تھی۔امام الحق سنچری سے پہلا ون ڈے یادگار بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔اس سے پہلے سلیم الہی انیس سو پچانوے میں سری لنکا کے خلاف ہی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2018 - 19:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :