انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کریگی

دورے کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف 3 ٹیسٹ 5 ون ڈے ، ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کریگی ،ْ دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم 11 برس بعد سری لنکا کیخلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ نے اس سے قبل 2007ء میں سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے تھی، 2012ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان آئس لینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم 10 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کریگی ،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر ،ْ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، 27 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہونگی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک پالے کیلی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:32:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :