فٹبال ورلڈ کپ کا چیمیپئن کون ہوگا طوطے نے فرانس کے حق میں فیصلہ سنا دیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:43

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) روس میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018کا چیمپیئن فرانس بنے گا یا کروشیا پیرس کے طوطے نے فیصلہ سنا دیا۔نیوٹن نامی اس طوطے نے ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے بعد شہر کی بیکریوں پر بھی رونق بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ طوطا اس سے قبل بھی مختلف مقابلوں کے حوالے سے پیش گوئیاں کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والے کروشیا کے عوام بھی ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس میں وزرا نے قومی ٹیم کی جرسی پہن کر شرکت کی۔میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 15 جولائی کو فرانس اور کروشیا کے مابین کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ملکوں کے شائقین نہایت پرجوش ہیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 16:43:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :