قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اوپنر اظہر علی سمر سیٹ کائونٹی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

پیر 16 جولائی 2018 22:51

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اوپنر اظہر علی سمر سیٹ کائونٹی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے
لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اوپنر اظہر علی سمر سیٹ کائونٹی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اظہر علی کو آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کے زخمی ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ کاؤنٹی کے بقیہ 7 میچز میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ سمر سیٹ کاؤنٹی نے پاکستان کے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد سے اظہر علی پر نگاہیں مرکوز کر رکھی تھیں، پاکستانی اوپنر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریوں کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 22:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :