ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 35 رنز درکار

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:10

ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 35 رنز درکار
دمبولا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) سٹار جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 35 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) اتوار کو سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے ون ڈے میں ان کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر آملہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 31ویں نمبر پر آ جائیں گے، سٹیووا نے 325 میچز میں 7569 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے اب تک صرف 164 میچز میں 26 سنچریوں کی مدد سے 7535 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2018 - 22:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :