جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ ،بولان کلب اور بارہ کہو یونائٹیڈ کلب کی کامیابی

جمعہ 10 اگست 2018 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میںبولان کلب اور بارہ کہو یونائٹیڈ کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی،ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ بولان کلب نے القائم کو 4-1 گول سے ہرادیا،وقفے تک بولان کلب کو القائم کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، فاتح ٹیم کی جانب سے شوکت نے تین گول اور زوہیب نے ایک گول کیا جبکہ القائم کلب کی جانب سے واحد گول زوہیب نے کیا، میچ کمشنر کے فرائض نوید اقبال نے انجام دیئے ،جی نائن گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارہ کہو یونائیٹڈ کلب نے اے جے کے یونائیٹڈ کلب کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک بارہ کہو یونائیٹڈ کلب کو چار گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے مقابلہ 6-0 گول سے جیت لیا، میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق نے انجام دیئے بارہ کہو یونائیٹڈ کلب کی جانب سے فرقان اور معصوم نے دو، دو گول جبکہ ضیا اور منیب نے ایک، ایک گول کیا،(آج) ہفتہ کومزید دو میچ کھیلے جائیں گے،ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں اکبر کلب کا مقابلہ بولان سے جبکہ جی نائن گرائونڈ میں روور کلب کا مقابلہ ذیشان کلب سے ہوگا-
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:16:25