انٹرڈسٹرکٹ انڈر 17ہاکی چیمپئن شپ کے ٹرائل12اگست کوہوں گے

جمعہ 10 اگست 2018 21:58

انٹرڈسٹرکٹ انڈر 17ہاکی چیمپئن شپ کے ٹرائل12اگست کوہوں گے
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے لئے کراچی کے چاروں ڈسٹرکٹ اپنی انڈر 17 ہاکی ٹیمز کے ٹرائلز 12 اگست بروز اتوار دن کے 2 بجے عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کر رہے ہیں۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کامران اشرف کی ہدایت پر کراچی کے چاروں ڈسٹرکٹس نے اپنی ٹیموں کے کھلاڑیوںکے چناو کے لئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دیںہیں ۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ، ابوذر امراؤ اور ذوالفقار احمد۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ارشاد حیدر اور عاصم عباس۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سینٹرل، جان محمّد ، مسرّت حُسین اور جہانگیر احمد ڈسٹرکٹ ملیر، طلعت محمود اور زاہد اقبال سلیکشن کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 17 اگست سے کھیلی جائے گی جس کے سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹس کے نوجوان کھلاڑی پرجوش ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے وا لی ٹیمیں آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کھیلنے کی حقدار ہوںگی۔ تمام کھلاڑیوں جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2002 کے بعد کی ہے وہ اپنا اصل نادرا کا "ب" فارم اور 2 پاسپورٹ تصویر ساتھ لے کر 12 اگست دوپہر 2 بجے طارق خان اور عاصم عباسی کو اسٹڈیم میں رپورٹ کریں۔
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 21:58:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :