قومی آرچری ٹیم کا تین رکنی دستہ ایشن گیمز میں شرکت کے لیے جکارتہ پہنچ گیا

اتوار 19 اگست 2018 16:50

اسلام آباد ۔ 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) قومی آرچری ٹیم کا تین رکنی دستہ ایشن گیمز میں شرکت کے لیے جکارتہ پہنچ گیا،دستہ کہ ایک مرد کھلاڑی، ایک خواتین کھلاڑی اور ایک آفیشل پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑی میں مجید ادریس، خواتین کھلاڑی میں نبیلہ کوثر اور آفیشلز میں وصال محمد خان شامل ہیں ۔پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ آرچری کے ایونٹ میں 30 سے زیادہ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 16:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :