24ممالک کے ایتھلیٹس قراقرم میراتھن میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے

منگل 28 اگست 2018 21:07

24ممالک کے ایتھلیٹس قراقرم میراتھن میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) 24ممالک کے بہترین ایتھلیٹس قراقرم میراتھن میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔ منفردمقام اورسطح سمندر سی11300فٹ کی انتہائی اونچائی پر یہ میراتھن چیلنج نلتر ویلی میں منعقد ہو گا۔عالمی ایتھلیٹس کی پی اے ایف نلتر آمد پر ائیر وائس مارشل سرفراز خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ نے ان کا استقبال کیا۔

یہ ایونٹ پاک فضائیہ ، بین الاقوامی میراتھن ٹریول کمپنی، زیڈ ایڈونچرزاورسیرینا ہوٹل کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ 42.2 کلومیٹر اور 21.1 کلومیٹر کے ان تاریخی مقابلوں میں عالمی اتھلیٹس کے ساتھ پاک افواج کے 70 اور پاکستان کے 30اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔اس میراتھن کا مقصد بین الاقوامی شہرت یافتہ ایتھلیٹس کو پاکستان کی خوبصورتی سے روشناس کراناہے۔

(جاری ہے)

یہاں امر قابل ذکر ہے کہ 10 سال کے ایتھلیٹ سے لے کر 80سال کی عمر کے اتھلیٹس اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف مما لک کے عالمی شہرت یافتہ رنرز زیاد رحیم ( پاکستان)، ڈاکٹر جرگن کوہلمے ( جرمنی) ، جانوس اور ایڈٹ کِس (ہنگری) ، جان لم ینگ( ٹرینیڈاڈ) ، گوسپ راگوسو ( اٹلی) جے سی سانتا ٹریسا ( امریکہ) ، رین اولسن (ڈنمارک) اور کولن لی (یو کی) اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس ایونٹ میں اپنے معیار کی بلندی کے خواہاں پاکستانی ایتھلیٹس کو سیکھنے اور اپنے جوہر دکھانے کا ایک شاندار موقع میسر آ ئے گا۔ مزید براں آسٹریلیا ، بیلجیم مصر، تونیسیا، فیرو آئی لینڈ ، پولینڈ، قطر ، یو اے ای، ارجنٹینا ، آئرلینڈ، تائیوان ، چائنا ، سکاٹ لینڈ اورنیدر لینڈکے رنرز بھی اس میراتھن میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/08/2018 - 21:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :