ایلسٹر کک کے تابناک کیریئر کا ریکارڈ ساز اختتام،بھارتیوں کی چیخیں نکلوا دیں

پہلے اور آخری ٹیسٹ میں سنچریوں کا کارنامہ،پانچویں عالمی بیٹسمین قرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 ستمبر 2018 14:28

ایلسٹر کک کے تابناک کیریئر کا ریکارڈ ساز اختتام،بھارتیوں کی چیخیں نکلوا دیں
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر2018ء) اوول ٹیسٹ کا اگرچہ آج آخری دن ہے لیکن انگلش بیٹسمین الیسٹر کک کے تابناک کیریئر کا ریکارڈ ساز اختتام ہو گیا جو پہلے اور آخری ٹیسٹ میں سنچریوں کا کارنامہ انجام دے کر اس اعزاز کے مالک پانچویں عالمی بیٹسمین قرار پائے۔ان سے قبل بل پونسفورڈ،ریگی ڈف، گریگ چیپل اور محمد اظہرالدین بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

الیسٹر کک نے اس ٹیسٹ میں 71 اور 147 رنز بنائے جبکہ دو ہزار چھ میں اولین ٹیسٹ کے دوران انہوں نے بھارت کے خلاف ناگپور میں 60 اور ناقابل شکست 104 رنز بنائے تھے یوں وہ جنوبی افریقہ کے بروس مچل کے بعد دوسرے بیٹسمین قرار پائے جنہوں نے پہلے اور آخری ٹیسٹ میں دونوں اننگز کے دوران ففٹی پلس سکور بنایا۔الیسٹر کک کو 12472رنز نے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی حیثیت سے ٹاپ ٹیسٹ بیٹسمین بھی بنادیا جب وہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ گئے کیونکہ ان سے زائد ٹیسٹ رنز کرنے والے سچن ٹنڈولکر،رکی پونٹنگ،جیک کیلس اور راہول ڈریوڈ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین تھے۔

(جاری ہے)

آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 147 رنز بنا کر سابق انگلش کپتان نے رامن سبارو کو بھی مات دے دی جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف 1961ءکی ایشز سیریز کے اوول ٹیسٹ میں 137 رنز بنائے تھے جبکہ الیسٹر کک دوسری ٹیسٹ اننگز میں پندرہ سنچریاں بنا کر بھی کمار سنگاکارا سے آگے نکل گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جو روٹ اور الیسٹر کک نے پہلی بارٹیسٹ سنچریاں بنائیں تو یہ پہلا واقعہ بھی تھا کہ دو انگلش بیٹسمین اایک ہی اننگز کے دوران تین ہندسوں پر مشتمل اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جنہوں نے سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے واحد ڈبل سنچری شراکت بھی قائم کی جو اوول میں بھارت کیخلاف تیسری بڑی رفاقت بھی ہے۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 14:28:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :