چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل ہوں گے

ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شریک

بدھ 12 ستمبر 2018 14:56

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے کل جمعرات کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوںگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کل جمعرات کو جبکہ فائنل مقابلے جمعہ کو کھیلے جائیں گے
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 14:56:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :