اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب نے ینگسٹرز کلب کو4-1 گول سے ہرا دی

جمعرات 13 ستمبر 2018 14:40

اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب نے ینگسٹرز کلب کو4-1 گول سے ہرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب نے ینگسٹرز کلب کو4-1 گول سے ہرا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر صابر اور آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان بیگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،ْ این آئی ایچ فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں وقفے حیدری کلب کو ینگسٹرز کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ینگسٹرز کلب نے ایک گول اور حیدری کلب نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 4-1 گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عمیر رانا نے دو گول جبکہ حیدر علی اور فیصل خان نے ایک ایک گول کیا۔ ینگسٹرز کلب کی جانب سے فرید نے واحد گول کیا۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 14:40:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :