قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں

جمعرات 13 ستمبر 2018 19:41

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ہونہار کھلاڑی ثناء میر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔ ثناء میر نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے قومی کھلاڑی کو اتھارٹی کی ایمبیسڈر کیپ پیش کی۔ڈی آئی جی محمد کامران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹیزاتھارٹی میں میرٹ کی بنیاد پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ میں 25 فیصد خواتین فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ ثناء میر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوںنے پولیس کمیونکیشن افسران سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

ثناء میر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پراجیکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں کردار ادا کریں گے اور جلد پوری وومن کرکٹ ٹیم کو اتھارٹی کا دورہ کروائیں گے۔

سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو کام کرتے دیکھ کو خوشی ہو رہی ہے ۔ اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میںا س قدر جدید اور بہترین انداز میں سرویلنس جاری ہے۔ سابق کپتان وومن کرکٹ ٹیم نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 کے لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی۔ ہونہار کھلاڑی کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورایمبیسڈر کیپ تحفے میں دی گئی۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 19:41:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :