آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ22ستمبر سے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں شروع ہوگا

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:19

آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ22ستمبر سے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں شروع ہوگا
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ22ستمبر سے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں شروع ہورہا ہے ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اسرار بنگش اور ترجمان نصیب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے صدر ضلع ناظم بنوں عرفان درانی ہوں گے جبکہ ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ22ستمبر کی شام 4بجے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائیگا جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغرہوں گے۔

(جاری ہے)

اور ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر رنگا رنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 13:19:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :