کراچی، انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ

ساسا یوتھ فٹبال اکیڈمی اور عثمان آباد یونین فٹبال اکیڈمی نے اپنے اپنے میچ جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 23:01

کراچی، انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی میں جاری انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ میں ساسا یوتھ فٹبال اکیڈمی اور عثمان آباد یونین فٹبال اکیڈمی نے اپنے اپنے میچ جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا سیمی فائنل میچز میں ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ مہمان خصوصی تھے، تفصیلات کے مطابق جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا پہلے کھیلئے گئے سیمی فائنل میں جو ساسا یوتھ فٹبال اکیڈمی اور گلیڈی ایٹر فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا ساسا یوتھ فٹبال اکیڈمی نے مخالف ٹیم کو ایک گول سے زیر کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول وسیم نے داغا، جبکہ دوسرے میچ میں جو عثمان آباد یونین فٹبال اکیڈمی اور فیوچر لائن فٹبال اکیڈمی کے درمیان ہوا مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ ہوسکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا ،جس میں عثمان آباد نے 5-3 سے میچ جیت لیا میچ سے قبل مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی کا ٹیموں سے تعارف کروایا گیا شہزاد پرویز بھٹی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے ننھے کھلاڑی اپنے کھیل اور ٹیلنٹ کی بدولت ہی پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت امیج ابھارنے میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے سندھ اسپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں کے لئے بھرپور تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور جنید احمد خان کو اتنا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

#
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 23:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :