کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا زبیر احمد چنہ سے اظہار تشکر

ْکھیل اور کھلاڑیوں سے محبت پر ہم زبیر احمد چنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔غلام محمد خان

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:58

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا زبیر احمد چنہ سے اظہار تشکر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ضلع کورنگی کے سابق ڈپٹی کمشنر اور میٹرو بس پروجیکٹ کے جنرل منیجر زبیر احمد چنہ کاآرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم کے لئے خوبصورت ماربل کی بینچز نصب کرانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ باسکٹ بال کھلاڑیوں کو ایک آرام دہ سہولت فراہم کردی گئی ہے جس پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تمام آفیشلز زبیر احمد چنہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا ہے وزاضح رہے کہ جب زبیر احمد چنہ ڈپٹی کمشنر کورنگی تھے غلام محمد خان کی درخواست پر کورنگی نمبر5میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کو یقینی بنا نے کے ساتھ ایک عظیم الشان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرنے کا اعزاز بھی زبیر احمد چنہ کو حاصل ہے کورنگی کے نوجوان اور کھلاڑی زبیر احمد چنہ کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/09/2018 - 18:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :