انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بین ا سٹوکس اورایلکس ہیلز الزامات کے باوجود اسکواڈ میں شامل ہیں، کیورن برادران سکواڈ کا حصہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:58

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاہے،بین ا سٹوکس اورایلکس ہیلز الزامات کے باوجود اسکواڈ میں شامل ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث ہونے پر دونوں کھلاڑیوں پر کھیل کو تنازع کا شکار بنانے کا چارج عائد کیا تھاتاہم دونوں کھلاڑی بین ا سٹوکس اورایلکس ہیلز انگلش اسکواڈ میں شامل ہیں ،واروکشائر کیفاسٹ بائولر اولی ا سٹون پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، کیورن برادران کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ، امکان ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا ، اگر ایسا ہوا تو یہ 19 برسوں بعد پہلا موقع ہو گا کہ انگلینڈ کی طرف سے دو بھائیوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے ،آخری بار 1999 میں ایڈم اور بین ہولیوک نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا ،سری لنکن ٹیم دورہ کے دور ان میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انگلش اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ون ڈے اسکواڈ کپتان ایون مورگن، معین علی، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، ثام کیورن، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 19:58:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :