نائومی اوساکا اور پلسکووا پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

نائومی اوساکا اور پلسکووا پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سٹار جاپانی کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپئن نائومی اوساکا اور lh/tam/rhn 1629 پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں میزبان ملک کی کھلاڑی نائومی اوساکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین کھلاڑی کومیلا گیورجی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کیرولینا پلسکووا نے کروشین کھلاڑی ڈونا ویکک کو زبردست مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 20:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :