سندھ اسپورٹس بورڈ ضلع ایسٹ انٹر کلب فٹبال‘ آزاد الیون اور مدینہ شہباز کی کامیابی

بدھ 26 ستمبر 2018 16:18

سندھ اسپورٹس بورڈ ضلع ایسٹ انٹر کلب فٹبال‘ آزاد الیون اور مدینہ شہباز کی کامیابی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ ضلع ویسٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ میں آزاد الیون اور مدینہ شہباز نے اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ رانا فٹبال ا سٹیڈیم بلدیہ ٹائون میں جاری اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مدینہ شہباز اور گرین بلوچ ماری پور مد مقابل تھیں وقفہ تک مدینہ شہباز کو اپنی حریف ٹیم پر دو گول کی سبقت حاصل تھی دونوں گول فاتح ٹیم کے اسٹرائکر شہباز ولی نی12ویں اور27ویں منٹ میں اسکور کئے ۔

وقفہ کے بعد گرین بلوچ کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہے کھیل ختم ہونے سے دو منٹ قبل فاتح ٹیم کے آصف خان نے فری کک پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا دوسرے میچ میں آزاد الیون نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد مکران اسپورٹس کو1-2سے زیر کرکے اپنی جیت رقم کی۔

(جاری ہے)

وقفہ تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا آزاد الیون کا گول کاشف نی11ویں منٹ میں اسکور کیا جسے مکران اسپورٹس کے وسیم نی24ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے لیکن دفاعی لائن نے ان حملوں کو ناکام بنادیا۔21ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے سید محمد نے دو کھلاڑیوں کو ڈاج دیکر گیند کو جال کے حوالے کر دیا۔ کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے تک مکران اسپورٹس گول برابر کرنے میں ناکام رہی۔ان میچز کو عدنان خان‘ عبدالواسع‘ سرزمین خان‘ سلیم فیض‘فضل بلوچ اور نذیر احمد نے سپروائز کیا۔ میچ کمشنر کے فرائض اقبال منہاس نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 16:18:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :