چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کررہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعرات 27 ستمبر 2018 21:14

چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کررہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے اسٹیشن کمانڈر نیوی ہیڈ کوارٹر کموڈر نعمت الله اور ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر عبدالباسط نے جمعرات کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی،ملاقات میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں یکم سے 7اکتوبر تک ہونے والے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کررہا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب تمام اداروں سے مکمل تعاون کررہا ہے ، سپورٹس ہر شہری کا حق ہے سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے اس کیلئے تما م اقدامات کئے جارہے ہیں، اسٹیشن کمانڈر نیوی ہیڈ کوارٹر کموڈر نعمت الله کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون پر مشکور ہیں ،اسٹیشن کمانڈر ہیڈ کوارٹر نیوی کموڈر نعمت الله اور ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر عبدالباسط نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمدعامر جان کو سوئنیربھی پیش کیا۔

وقت اشاعت : 27/09/2018 - 21:14:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :