ترکی کو شکست،جرمنی کو 2024ء میں شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

جرمنی نے ،دیوار برلن گرنے کے بعد پہلی مرتبہ میگا چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ووٹنگ جمہوری انداز سے ہوئی اور ہر جمہوری فیصلے درست ہوتے ہیں، چیمپئن شپ بہترین انداز میں ہوگی ، یوئیفا صدر

ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:42

ترکی کو شکست،جرمنی کو 2024ء میں شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
نیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2018ء) جرمنی کو 2024ئ میں شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی، جرمنی نے ترکی کو ہرا کر میزبانی کا تاج اپنے سر سجا لیا اور جرمنی دیوار برلن گرنے کے بعد پہلی مرتبہ میگا چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، ویسٹ جرمنی نے 1988ئ میں یورو چیمپئن شپ کی میزبانی کی تھی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ جون اور جولائی میں منعقد ہو گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، 32 روزہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے، برلن میگا ٹورنامنٹ فائنل کا میزبان ہو گا۔

جمعہ کو نیون، سوئٹزرلینڈ میں یوئیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یورو 2024ئ چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں میزبانی کے امیدوار ممالک جرمنی اور ترکی نے پریزنٹیشنز پیش کیں تاہم جرمنی نے ترکی کو ہرا کر یورو چیمپئن شپ کی میزبانی حاصل کی۔ یوئیفا کے صدر الیکسینڈر سیفرین نے فاتح میزبان کے اعلان سے قبل جرمنی اور ترکی مضبوط امیدوار ہیں، ووٹنگ جمہوری انداز سے ہوئی اور ہر جمہوری فیصلے درست ہوتے ہیں اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ 2024ئ یورو چیمپئن شپ شاندار ہو گی۔۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 16:42:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :