انڈر 19 ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، وقار احمد کی 67 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شمیم حسین اور نوروز نبیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد موسیٰ کی 3 وکٹیں

پیر 1 اکتوبر 2018 17:36

انڈر 19 ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، وقار احمد کی 67 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شمیم حسین اور نوروز نبیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد موسیٰ کی 3 وکٹیں
چٹاگانگ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.2 اوورز میں 187 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی تھی، وقار احمد 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، شمیم حسین نے 65 اور نوروز نبیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد موسیٰ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو انڈر19 ایشیا کپ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46ویں اوور میں 187 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، وقار احمد کے سوا پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، وقار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، صیام ایوب 49، جنید خان 24، کپتان روحیل نذیر 23، محمد محسن خان 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، راشد حسین نے 3 اور شوریفل اسلام نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا، شمیم حسین نے 65 اور نوروز نبیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، محمد موسیٰ نے 3 محمد حسنین، نسیم شاہ، بلال جاوید اور سعد خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 17:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :