کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اوپر لگائے گئے ریپ الزامات کو مسترد کر دیا

پیر 1 اکتوبر 2018 18:20

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اوپر لگائے گئے ریپ الزامات کو مسترد کر دیا
میلان ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) شہرہ آفاق پرتگالین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی خاتون کیتھرین کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ہیں۔ رونالڈو نے انسٹاگرام وڈیو میں اپنے بیان میں کہا کہ خاتون میرا نام لے کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے جو کہ ایک نارمل بات ہے، یہ بے بنیاد اور من گھڑت خبریں ہیں۔

(جاری ہے)

رونالڈو کے وکیل نے کہا کہ ہم خبر شائع کرنے والے جرمن میگزین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ خبر سے رونالڈو کی ساکھ بھی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ہم خاتون کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی کریں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رونالڈو نے 2009ء میں لاس ویگاس ہوٹل میں کیتھرین میورگا کا ریپ کیا تھا جس کے بعد خاتون نے لاس ویگاس پولیس اسٹیشن پر رونالڈو کے خلاف ریپ کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی لیکن فٹ بالر نے خاتون کو 2 لاکھ 87 ہزار پائونڈ ادا کر کے معاملہ عدالت سے باہر ہی حل کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 18:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :