ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی کیوئسٹ محمد بلال کوایشین 10ریڈبال سنوکر چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

پیر 1 اکتوبر 2018 18:37

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی کیوئسٹ محمد بلال کوایشین 10ریڈبال سنوکر چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کیوئسٹ محمد بلال کو ایشیئن 10ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد بلال نے دوحہ(قطر) میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے برینڈان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-1 سے کامیابی حاصل کی جس پر محمد بلال اور ان کی کوچنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمد بلال نے قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 18:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :