پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیمیں تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں کل مدمقابل ہوں گی

جمعرات 4 اکتوبر 2018 11:57

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیمیں تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں کل مدمقابل ہوں گی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج) 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 11:57:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :