آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

میزبان ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 4 اکتوبر 2018 15:11

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل جمعہ کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) 5 اکتوبر کو کینبرا میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،ْمیزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 15:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :