ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقررکیے جانے کا امکان

جمعرات 4 اکتوبر 2018 20:14

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقررکیے جانے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) عمان میں اٹھارہ اکتوبر سے شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ایشین گیمز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے رضوان سینئر کی جگہ گول کیپر عمران بٹ اور عرفان سینئر میں سے کسی ایک کو ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔حتمی فیصلہ ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کریں گے ،ْنئے کپتان اور قومی ٹیم کا اعلان گیارہ یا بارہ اکتوبر کو کیا جاے گا۔

پاکستانی ٹیم چودہ اکتوبر کو کراچی سے مسقط عمان روانہ ہوگی۔ موجودہ کپتان رضوان سینئر نے کپتان برقرار رکھے جانے کی صورت میں ہی ایشین چمپئن ٹرافی کے لئے ٹیم کا حصہ بننے کی شرط رکھ دی ہے۔ایشین گیمز میں رضوان سینئر کے نامناسب رویے کی شکایات ملنے پر ہاکی فیڈریشن نے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مینجر اور چیف کوچ حسن سردار نے بھی نیا کپتان لانے کی حمایت کردی ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سے گول کیپر عمران بٹ کو اس عہدے کے لئے موزوں خیال کیا جارہا ہے وہ نہ صرف ٹیم کے سینئر ممبر ہیں بلکہ ان کی پرفارمنس سے بھی ٹیم انتظامیہ اور پی ایچ ایف مطمئن ہیں ،ْاس دوڑ میں سابق کپتان عرفان سینئر بھی اپنے تجربے اور اچھے کھیل کی وجہ سے شامل ہیں
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 20:14:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :