ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز، بریڈمین کے بعد24تیزترین ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالے دوسرے بلے بازبن گئے

جمعہ 5 اکتوبر 2018 22:54

ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز، بریڈمین کے بعد24تیزترین ٹیسٹ سنچریاں بنانیوالے دوسرے بلے بازبن گئے
راجکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) بھارت کے بھارتی کپتان ویرات کوہلی جمعہ کوویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے دن کے کھیل میں عظیم ڈانلڈ بریڈمین کے بعد24تیزترین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے بازبن گئے ۔کوہلی نے راجکوٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سنچری بنائی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان نے سنچریاں بنانے والے فعال کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے آسٹریلیاکے سٹیوسمتھ کوبھی پیچھے چھوڑدیا،ان سے آگے سڑف ہاشم آملہ ہیں ،جنہوںنے 28سنچریاں سکورکی ہیں۔،سمتھ جوبال ٹمپرنگ کے الزام میں ایک سال پابندی کی سزاکاٹ رہے ہیں ،نے 64ٹیسٹ میچوں میں 23سنچریاں بنائی ہیں ،کوہلی اپنی 123ویں اننگزمیں 24ویں سنچری تک پہنچ گئے ،جبکہ آسٹریلیاکے بریڈمین نے یہ سنگ میل صرف66رنزمیں عبورکیاتھا۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 22:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :