ریپ کیس کے بعد مزید 3 خواتین نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر الزامات عائد کردئیے

منگل 9 اکتوبر 2018 14:51

ریپ کیس کے بعد مزید 3 خواتین نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر الزامات عائد کردئیے
لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) ریپ کیس کے بعد مزید 3 خواتین نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر الزامات عائد کردئیے۔

(جاری ہے)

ایک امریکی خاتون نے بتایا کہ پارٹی کے بعد رونالڈو نے ان کا ریپ کیا تھا ،ْایک کہتی ہیں کہ فٹبالر نے انھیں صدمہ پہنچایا جبکہ تیسری کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھی رونالڈو سے 2009 میں معاہدہ کیا تھا۔اس بات کا انکشاف فٹبالر پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی امریکی ماڈل کیتھرین کے وکیل لزلی اسٹو وال نے کیا ،ْان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں پولیس کو معلومات فراہم کرنے والے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/10/2018 - 14:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :