پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:56

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 13:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :