برطانیہ اور ارجنٹائن کو 2019ء ڈیوس کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری سے نواز دیا گیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:35

برطانیہ اور ارجنٹائن کو 2019ء ڈیوس کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری سے نواز دیا گیا
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) برطانیہ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کو آئندہ برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری سے نواز دیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے ستمبر میں ازبکستان کو ہرا کر نئے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت یقینی بنائی تھی لیکن وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کے بعد برطانوی ٹیم اب کوالیفائنگ ایونٹ نہیں کھیلے گی۔ برطانوی ٹیم نے آخری بار 2015ء میں ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ کوالیفائرز ایونٹ میں اب برطانیہ اور ارجنٹائن کی جگہ آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 16:35:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :