اے ٹی ایف انڈر 14 رینکنگ ٹینس: ٹاپ سیڈ ہشیش کمار نے اشعر میر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:24

اے ٹی ایف انڈر 14 رینکنگ ٹینس: ٹاپ سیڈ ہشیش کمار نے اشعر میر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) روٹری کلب کراچی اسپورٹس اے ٹی ایف انڈر 14رینکنگ ٹینس مقابلے کراچی کلب میں جاری ہیں،ایشین ٹینس فیڈریشن کی زیر نگرانی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحت ایشین رینکنگ چیمپئن شپ کے انڈر 14 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ ہشیش کمار نے اشعر میر کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی، ہشیش نے مد مقابل کو 6-7،6-2 اور 0-6 سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کے اریئو ہاد کو 2-6 اور 2-6 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 23:24:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :