راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست، جوکووچ اور بورنا کورک شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، مرسیلو میلو اور لیوکاس مینز ڈبلز فائنل میں داخل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:43

راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست، جوکووچ اور بورنا کورک شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، مرسیلو میلو اور لیوکاس مینز ڈبلز فائنل میں داخل
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) نوویک جوکووچ اور بورنا کورک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے سیمی فائنل میں شہرہ آفاق سربین سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کورک نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برازیلین کھلاڑی مرسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبٹ نے آسٹرین کھلاڑی اولیور مراچ اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاوچ کو زبردست مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 20:43:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :