واپڈاریسلر عنایت اللہ نے تیسری سمر یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیت لیا

واپڈا ریسلر نے کانسی کا تمغہ 65 کلو گرام کیٹیگری میں حاصل کیا ، سمر اولمکپک گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا تمغہ ہے

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

واپڈاریسلر عنایت اللہ نے تیسری سمر یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) واپڈا کے جونیئرریسلر عنایت اللہ نے تیسری سمر یوتھ اولمپک گیمز 2018 ء میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ عنایت اللہ نے یہ تمغہ 65 کلو گرام کیٹیگری میں حاصل کیا ہے ۔ سمر یوتھ اولمپک گیمز میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے یہ پہلا انفرادی تمغہ ہے ۔ پاکستان کا سات رکنی دستہ سمر یوتھ اولمپک گیمز میں شریک ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر عنایت اللہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔واپڈا کے کھلاڑی نہ صرف قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ،بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں ۔2017 ء سے اب تک واپڈا کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کے لئے 13 سونے ،13 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 17:53:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :