لاہور بادشاہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

منگل 16 اکتوبر 2018 20:28

لاہور بادشاہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور بادشاہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ہائی ٹیک گروپ اینڈ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد ارشد تھے۔ اس موقع پر سید سلمان احمد جنرل مینجر میزان بینک، یوسف افتخار ریجنل کریڈٹ مینجر ، یاسین چیمہ برانچ منیجر، عامر خان کپتان لاہور بادشاہ، شفقت بٹ، جمشید علی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد ارشد نے آرگنائزر کے جذبے کی تعریف کی اور کھلاڑیوں میں کٹیں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے کھیل کی طرف توجہ دیں ہم ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اور صرف نوعمر کھلاڑیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سید سلمان احمد نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 20:28:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :