صوبائی حکومت اکیڈیمی کے لئے زمین الاٹ کر دیں گے،

کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے بعد بلوچستان کے کھلاڑیوں کی اتنی تربیت ہوسکے گی کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے قابل ہوسکیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ بلوچستان کے صدر و پاکستان کرکٹ بورڈز آف گورنرز کے ممبر مراد اسماعیل

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ بلوچستان کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈز آف گورنرز کے ممبر مراد اسماعیل نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور ہائیر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدئی کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ جام کمال سے بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے جگہ کی تعین اور تعمیر کے لیے ملاقات کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بلوچستان کے صدر مراد اسماعیل نے وزیراعلیٰ جام کمال کو بتایا کہ بورڈ نے بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے پچھلے سال فنڈز مختص کر دئیے تھے مگر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جگہ کی دستیابی میں بورڈ کو مشکلات درپیش رہیں جس کی وجہ سے اکیڈمی کی تعمیر کا کام شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا اس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں یقین دلایا کہ وہ صوبائی حکومت کی طرف سے انہیں اکیڈیمی کے لئے زمین الاٹ کر دیں گے دراین اثنا وزیر اعلیٰ نے صوبائی مشیر برائے کھیل وثقافت کو ذمہ داری سونپی کہ وہ کرکٹ اکیڈمی کے لئے جگہ کا انتظام کریں.یاد رہے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے بعد بلوچستان کے کھلاڑیوں کی اتنی تربیت ہوسکے گی کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے قابل ہوسکیں گے۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:48:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :