فیصل آباد:تین روزہ انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 19 اکتوبر سے شروع ہوگی

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پنجاب سپورٹس بورڈ اور سرینا ہوٹل کے اشتراک سے تین روزہ انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 19 سی21 اکتوبر تک کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائیگی، جس میں ویمن اوپن سنگل اینڈ ڈبل، انڈر 16، انڈر 19 بوائز سنگل اور مین اوپن سنگل کیٹگری کے مقابلوں میں صوبہ کے 9 ڈویژنز کے مجموعی طور پر 135 کھلاڑی حصہ لیں گے ، یہ بات ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران چیمپئن شپ کے انعقاد اور ضروری انتظامات کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر، جنرل منیجر سرینا ہوٹل ثاقب احمد ، ڈپٹی جنرل منیجر عرفان مجید و دیگر بھی موجود تھے، ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب جمعہ 19 اکتوبر کو صبح 9 بجے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس جبکہ اختتامی تقریب 21 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے سرینا ہوٹل میں ہوگی ، ڈویژنل کمشنر نے کھیلوں کی ترویج و ترقی میں اشتراک کیلئے سرینا ہوٹل کی انتظامیہ کے گرانقدر تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے ان کی طرف سے بھر پور معاونت قابل ستائش ہے، انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب اور خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس کے ہال کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے، ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس کا تمام سامان اور ٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی کے علاوہ دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، ڈویژنل کمشنر نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ڈویژن بھر میں بیڈمنٹن سمیت ہاکی، کرکٹ ، کبڈی اور دیگر کھیلوں کی ترویج و ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور کھلاڑیوں کو اعلی معیار کے کھیلوں کے میدان فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے،کمشنر نے کہا کہ ہاکی سٹیڈیم کی حالت زار کو بہتر بنایا جائیگا جبکہ دیگر سپورٹس سٹیڈیمز و گرائونڈز میں درکار ضروریات کو بھی پورا کریں گے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 16:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :